شاہراہ قراقرم چلاس کے قریب المناک حادثہ20افراد جاں بحق متعدد زخمی

Date:

چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ہے۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں تین خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی شناخت کے بعد آبائی علاقے منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ متعدد زخمی افراد کو علاج کے لئے گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق کے مطابق مارکہ پولو بس نمبر 8831 کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ مسافر بس یشوکل داس کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ زخمیوں کو بھر پور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت سمیت قومی قیادت نے سانحے پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک افغان بارڈر، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر کامیاب انٹیلیجنس...

ایرانی حملے،اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی،انسانی بے دخلی،ہزاروں شہری متاثر

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے...

اگر تنازع مزید بڑھا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،انتونیو گوئتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران...