سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

Date:

سعودی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اس وقت تک موخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے،دورے کی منسوخی پر اپنے بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی سعودی ولی عہد کے دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے، اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے۔
سعودی ولی عہدکودورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنگ میں بھارت کے جتنے طیارے گرائےاس کی تعداد پر قائم ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ...

نجکاری کمیشن بورڈ کا ملک کے تین اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش

اسلام آباد میں وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد...