پیٹرول کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہو گئیں۔سرکاری ذرائع کےمطابق گزشتہ ایک ماہ کے دورن برانڈ اے اور برانڈ بی کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 70سے 75روپے کمی کی گئی ہے۔
گھی اور کوکنگ آئل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اے برانڈ کا تیل75روپے فی لیٹر سستا ہو کر 525روپے اور اے برانڈ کا گھی 25روپے سستا ہو کر 525روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے۔ اسی طرح بی برانڈ کا گھی اور آئل فی لیٹر 70روپے کمی کے بعد 380روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔