صدر مملکت اورساتھیوں کی شہادت پر ایرانی کابینہ کا بیان سامنے آگیا، بڑا اعلان کردیا

Date:

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت کے بعد حکومتی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تہران میں ہوا،جس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں شہید صدر کے دکھائے ہوئے راستے کو باقی رکھنے کے عہد کا اعلان کیا گیا ہے ۔کابنیہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان کےمتن میں کہا گیا ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم مِنَ المُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا یوم ولادت باسعادت حضرت علی علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پر خادم امام رضا، خادم ملت اور عوام کے محبوب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ملکوت اعلی سے مل گئے۔ایرانی عوام کے محبوب صدر نے جو ملک و قوم کی خدمت میں انتھک کوششوں میں مصروف رہے اپنے عہد پر باقی رہتے ہوئے اپنی جان قوم پر فدا کردی۔کابینہ ہیلی کاپٹر کے اس جانگداز سانحے اور ملت ایران کے محبوب اور خدمتگزار صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، جہادی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیاں، تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اوران کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر حضرت امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی اورملت ایران کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اپنے عزیز عوام کو یقین دلاتی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھی ، خادم ملت، غیور صدر آیت اللہ رئیسی کی انتھک جذبے کی پیروی اوران کے دکھائے ہوئے خدمت ملت کے راستے کو باقی رکھا جائے گا اور خدا وند عالم کی نصرت اور عوام کے تعاون سے ملک کے جہادی انتظام و انصرام میں معمولی سا بھی خلل ںہیں آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی فوج نےمنی پور میں 10قبائلی افراد کو قتل کردیا

امپھال: ایک انتہائی متنازعہ کارروائی میں، ہندوستانی فوج کے...

ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو...

یمن غاصب اسرائیل کے حملوں کادردناک جواب دے گا، یمنی وزارت خارجہ

یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست...