پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون آج چین کی مدد سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق ایم ایم ون پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ جدید سیٹلائٹ ملک میں ٹی وی نشریات ،سیلولر فون سروس اوربراڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
