آلوہویا ٹماٹر،پیازہویاپھرہودودھ دہی،سب کی قیمتیں بڑھ گئیں،مہنگائی کی نئی لہرشروع

Date:

ادارہ شماریات نےایک بارپھراشیاخردونوش کی قیمتوں سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی ہےجس کے مطابق 19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں آلو،ٹماٹر،پیاز دودھ،دہی اور دال چنا شامل ہیں، جبکہ 14اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جن میں آٹا،انڈے،لہسن، سرخ مرچ پاوڈر سمیت دیگر شامل ہیں،اس دوران18اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 39 پیسے، ٹماٹر10 روپے 6 پیسے، آلو 2 روپے 36 پیسے، کیلے فی درجن 7 روپے 26 پیسےمہنگے ہوئے،مرغی کےگوشت کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا،مسالہ جات، گڑ، سگریٹ، دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ڈبل روٹی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی اور انڈے فی درجن 2 روپے 27 پیسے سستے ہوئے،چاول، چلی پاؤٴڈر، خشک دودھ، چینی، دال مونگ بھی سستی ہوئی جبکہ بیف، دہی، چائے کی پتی سمیت 18 اشیا ء کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبر پختونخوا میں پولیس کی گاڑی پرخوارج کی فائرنگ ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

بھارت اور افغانستان کے پیسوں پر پلنے والے فتنہ...

فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار...

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی...

اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر کا بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل میں...