ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

Date:

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر تازہ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں واقع حیفہ نیول بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کی فوری تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جوابی کارروائیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہونے کی خبر ہے۔ خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال مسلسل سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال، امریکی وفد کی آمد متوقع جبکہ ایران کا مذاکرات سے انکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے...

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...