وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ہی دن میں عوام کو دو بڑی خوشخبریاں سنا دیں، پہلے صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ،وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اس سے پہلے حکومت کی جانب سے یکم جون کوپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی گئی تھی۔
مہنگائی کی ستائی عوام کوعید سے پہلےعیدی مل گئی، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
Date: