مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر دنیا کی موجودہ صورتحال کی وجہ ہے، پیوٹن

Date:

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے الزام لگایا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتحال، مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر کا نتیجہ ہے, پوتن کا کہنا تھا کہ دنیا اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔گزشتہ روز ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے روس پر اسٹریٹجک شکست مسلط کرنے کی کوششوں کو کااپنی آمرانہ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی امریکی کوششیں قرار دیا ان کا  کہنا تھا کہ یہ اقدامات امریکاکو زوال کی طرف لے جائیں گی۔

انھوں نےکہا کہ جنگ یوکرین صرف روس اور یوکرین کے درمیان تنازع نہیں ہے بلکہ یہ جنگ مغرب کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔نیٹو کی سفارت کاری کا مقصد، صرف ایک ملک پر الزام لگانا اور اپنی تمام تر طاقت اس پر مرکوز کرنا ہے۔پوتن نے کہا روس کو امید تھی کہ یوکرین کا تنازع پرامن طریقے سے حل ہو جائے گا لیکن ماسکو کی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

روس کے صدر نے ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ روس یورپ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہایہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے اور اسلحے کی دوڑ کا جواز پیش کرتا ہے، یورپ کو روس سے خطرہ نہیں ہے بلکہ اصل خطرہ خود امریکہ ہےہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر...

پنجاب جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنگل کی...

پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی،...