صیہونی وزیرآعظم بنجمن نیتن یاہو کےخلاف احتجاج شدید ہوتا جا رہا ہے۔ تل ابیب میں مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
مظاہرین نے نتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتےہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین حماس کی قید میں اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ادھر مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد صیہونی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی ہیں اور کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔