ایران صدارتی انتخابات، پزشکیان اور سعید جلیلی میں کانٹے کا مقابلہ

Date:

ایرانی کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے عمل کی تکمیل کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سعیدجلیلی اور مسعود پزشکیان آگے ہیں۔ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات میں سعید جلیلی پہلے اور مسعود پزشکیان دوسرے نمبر پر ہیں۔ادھر نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق،صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری تعداد نےشرکت کی جس کی وجہ سے پولنگ کے وقت میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔رات بارہ بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 27938 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد ووٹوں میں سے سعید جلیلی نے 42 لاکھ، 66 ہزار 386، مسعود پزشکیان نے 42 لاکھ، 44 ہزار 815، باقر قالیباف نے 13 لاکھ، 85 ہزار 83 جبکہ مصطفی پور محمدی نے 80 ہزار 506 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...