بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ملسمان اداکار ظہیر اقبال سے شادیکیا کی کہ بھارتی میڈیا میں اٹھا طوفان تھم ہی نہیں رہا۔ شادی کے بعد اب سوناکشی سنہا کے ہسپتال پہنچنے پر بھی بھارتی میڈیا کافی متوجہ ہوا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ممبئی کے مقامی ہسپتال میں سوناکشی سنہا اور ان کےشوہر ظہیر اقبال کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد اب بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ سوناکشی ظیر اقبال سے حاملہ ہو گئی ہیں سوناکشی اور ظیر کی شادی کے چند دن بعد ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے حوالے سے ہسپتال پہنچا تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے شور مچا ہواہے