شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن اسامہ ارشد شہید

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد واصل جہنم ہوئے تاہم اس س دوران اپنی فوج کی سامنے سے قیادت کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد  شہید ہو گئے۔ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لئے ہر قسم کی دہشتگردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں، قوم ان غیر ملکی پشت پناہی کے حامل دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے اور پاکستان کے ان دشمنوں کو متحد ہوکر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی.آئی ایس پی آر کے مطابق کپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہےشہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل ائی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیاکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیاکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائ اور چار بہنیں شامل ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...