پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ، معذور افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوگا

Date:

پنجاب کے سماجی بہبود و بیت المال کے وزیر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ایک اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہمت کارڈ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا صوبائی وزیر نے معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اندراج، تشخیص اور سرٹیفیکیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سہیل شوکت بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ معذور افراد کی تصدیق کے عمل کو ایک جامع گھر گھر مہم کے ذریعے مؤثر اور بروقت یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس اہم مہم میں تمام اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کی فعال شرکت اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ ڈویژنز میں سماجی بہبود کے پروگراموں کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیر نے بیت المال کے تحت فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سوشل۔ویلفیئر کے زیر انتظام اداروں کی مرمت اور بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہمت کارڈ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈویژنل افسران سے فیڈ بیک لوں گا۔ سماجی بہبود اور بیت المال پنجاب کے اداروں کی کارکردگی کا ماہانہ بنیادوں پر بھی جائزہ لیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...