تمام اہم مقدمات میں بریت کے بعد حکومت کا نیا وار،عمران خان کوایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا

Date:

  حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کےسب سےبڑے مقدمےمیں گرفتار کرلیاہے۔زرایع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جناح ہاوس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی پی ٹی آئی سےریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،لاہورپولیس نے عمران خان کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط گرفتاری ڈالی۔زرایع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے،پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی، تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی،جس کے بعد اب وہ پیر کوویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے،اس دوران جناح ہاوس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی،پولیس زرایع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں انھوں نے ضمانت کروارکھی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...