شہید اسماعیل ہنیہ کے انتقام کواپنا فرض سمجھتے ہيں,ایران کے سپریم لیڈر کاواضح پیغام

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آیت الله سید علی خامنہ ای نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک واضح ترین پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انھوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پراسلامی امت، مزاحمتی محاذ اور فلسطینی قوم کو تعزیت پیش کی اور زور دیا ہے کہ مجرم و دہشت گرد صیہونی حکومت نے ہمارے پیارے مہمان کو ہمارے گھر میں شہید کر دیا اور ہمیں سوگوار کیا لیکن اس نے اپنے لئے سخت انتقام کے بھی حالات فراہم کر ليے اور شہید ہنیہ کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہيں۔انھوں نےکہا کہ فلسطین کے شجاع و بہادر رہنما جناب اسماعیل ہنیہ گزشتہ شب صبح کے وقت الله کو پیارے ہو گئےاور عظیم مزاحمتی محاذ سوگوار ہو گیا۔شہید اسماعیل ہنیہ برسوں سے با عزت جہد و جہد کے میدانوں میں اپنی قیمتی جان ہتھیلی پر لے کر چلتے تھے، وہ شہادت کے لئے تیار تھے اور انہوں نے اپنے فرزندوں اور عزیزوں کو اس راہ میں قربان بھی کیا تھا ۔ انہيں اللہ کی راہ اور اس کے بندوں کی نجات کے لئے شہید ہونے میں کوئی تذبذب نہيں تھا لیکن ہم اس تلخ و سخت سانحے کےبعد کہ جو اسلامی جمہوریہ کی سرحد کے اندر ہوا ، انتقام کو اپنا فریضہ سمجھتے ہيں۔میں اسلامی امت، مزاحمتی محاذ، فلسطین کی سرفراز و شجاع قوم اور خاص طور پر شہید ہنیہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے ایک ساتھی کے لواحقین اور اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان کےدرجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان میں اصلاحات اورنئے صوبوں کی ضرورت ہے:شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ...

جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے

تحریر غلام الدین جی ڈی دہشتگری جس خطے میں بھی...