وفاق کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی۔وفاقی وزارت تعلیم حکام کی جانب سےہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری.کردی گئیں ہیں جن کے مطابق 10 اگست سے وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم ہوگی تعلیمی اداروں کا تمام اسٹاف معمول کے ورکنگ آورز کے مطابق حاضری یقینی بنائے گا۔تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائےگا۔ اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان ان ہدایات ہر عمل یقینی بنائیں گے۔
وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم
Date: