غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ کی جانب سے پر تشدد احتجاج کےنتیجے میں 400سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔جس کے بعدوزیراعظم حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو استعفے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ نہیں کروانے دی گئی ۔ ہزاروں مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو گئے ۔ شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن محفوظ مقام پر منتقل ہو چکی ہیں ۔
حسینہ واجد مستعفٰی، فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ
Date: