بنگلادیش میں طلبہ تحریک نےفوجی جنتا کی حکومت میں مداخلت کو یکسر مسترد کردیا ہے طلبہ تحریک کےرہنما ناہید اسلام نے ملک میں فوجی حکومت بھی قبول کرنے سےانکار کرتے ہوۓکہا ہے کہ ہمیں بنگلادیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں۔ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ناہید اسلام نے کہا کہ طلبہ رہنما اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عبوری قومی حکومت کی تجاویز پیش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جو ہماری تجاویز اور حمایت کے بغیر بنائی گئی ہو۔طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ عبوری قومی حکومت میں سول سوسائٹی سمیت سب کی نمائندگی یقینی ہوگی۔
فوجی جنتا کی حکومت قبول نہیں، بنگلا دیشی طلبہ ڈٹ گئے
Date: