یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں2امریکی سمیت مزید3بحری جہازوں کو نشانہ بنایا

Date:

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نےبحیرہ احمر میں امریکا کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایاہے۔المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق جنرل یحیی سریع نےاعلان کیا ہےکہ یمنی افواج نےایک بحری جہاز کومقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا ہے ان کےمطابق جہازپر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیاجبکہ ایک امریکی جنگی جہاز "کول” کو خلیج عدن میں کا میاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ امریکا کے ایک اورجنگی بحری جہاز "لابون” پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ ان دونوں جنگی بحری جہازوں پر اس وقت حملہ کیاگیاجب وہ ہمارےآپریشنل زون کوعبور کرکے بحیرہ احمر کے شمال کی طرف جانے کی کوشش کر رہے تھے۔جنرل یحییٰ سریع  نے بتایا کہ امریکا کے دنوں بحری جہاز ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...