قومی اسمبلی، ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کر نے کی قرارداد منظور

Date:

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنےوالےایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی ریکارڈ بنانے اور 40سال بعد پاکستان کیلئےسونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولین تھرو پھینک کر پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کردیا ہے، ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کرے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے منصوبے سے...

ایرانی صدر کی سرکاری گاڑی بیچ سڑک خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت ایک...