بنان کی مزاحمتی تنظیم حزب الله نے اعلان کیا ہے کہ منگل کوفلسطین کے شمالی مقبوضہ علاقے میں دو نئے آپریشن کیے گئے، جن میں سے ایک مساوات عام اڈے پراسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو تباہ کر دیا گیا۔ حزب اللہ نے اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا ہےکہ اس نے "میتات” اڈے کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروہ پر بھی کا توشیا راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔حماس کی جانب سے آپریشن "طوفان الاقصی” کے آغاز کے بعد حزب الله نے بھی حماس کی حمایت میں فلسطین کے شمالی مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو 2500 سے زائد بار نشانہ بنایاجن میں اسرائیل کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔ جنگ میں حزب اللہ کے درجنوں مجاہدین بھی شہید ہوچکے ہیں۔ حزب الله نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیلی فوج غزہ پر حملے کرتی رہے گی۔
حزب الله کا اسرائیلی فوج پر حملہ، جاسوسی کے آلات تباہ
Date: