ملک بھر میں طوفانی بارشیں، 8افراد ہلاک، متعدد زخمی۔نشیبی علاقے زیر آب

Date:

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں نےتباہی مچا دی ہے،شدید بارشوں کی وجہ سےکئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔فیصل آباد، نارووال اور رحیم یار خان میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جان سے گئے۔ راجن پور اور ڈیرا غازی خان  میں کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھاربارش سےندی نالے بپھر گئےجبکہ صوبہ بلوچستان کے علاقوں توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے۔چمن میں ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں بہہ گیا جبکہ نوشکی میں ریلوے ٹریک میں شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے پاک ایران ریلوے رابطہ بھِی منقطع ہوگیا۔ضلع جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو کے قریب نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سےدھان کی فصل زیرِ آب آگئی۔ ادھرجنوبی وزیرستان میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلا جنڈولہ بازار میں داخل ہوگیا جس کی  وجہ سے دکانوں کے ساتھ زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا۔طوفانی بارشوں سے وانا گومل زام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہوگئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔خیبر میں بھی بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔ حکمہ مو سمیات نے سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بعض علا قوں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...