پاکستانی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار28جاں بحق

Date:

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس جو ایران کے شہر یزد میں حادثہ پیش آیا جس میں آخری اطلاعات تک 28 افراد شہید اور20 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ گزشتہ شب پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 53 افراد سوار تھے جن کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق  بس راستہ سے گم ہونے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوئی۔یزد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر طباطبایئی کے مطابق کہ اس واقعے میں اب تک 28 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو یزد کے خاتم الانبیاشهید بهشتی اور شهید رهنمون ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہےکاروانِ شاہ شمس تبریزکا تعلق سالار اطہر شاہ لاڑکانہ سندھ سے بتایا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...