حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، تل ابیب آگ کے لپیٹ میں

Date:

 حزب اللہ نے اپنے شہید کمانڈر فواد شکر کے خون کا بدلہ لینے کے لئے اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور  پہلے مرحلے تین سو سے زائد میزائل داغے ہیں۔ حزب اللہ نے تل ابیب میں دو اہم صیہونی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیاہےحزب اللہ کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائیاں کا پہلا مرحلہ پوری طرح کامیاب رہا۔تنظیم کے مطابق حزب اللہ نے بڑی تعداد میں میزائل فائر کرکے اسرائیلی فوج کو دھوکہ دیا اور وہ حزب اللہ کے حملہ آور ڈرون طیاروں کو روکنے میں ناکام رہی ۔حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں جن دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے ان کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔
حزب اللہ کے مطابق  جواب میں اسرائیل نے بھی تیس سے زائد جگہوں پر حملہ کیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ  ان جگہوں کو پہلے ہی خالی کردیا گیاتھا۔المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہا حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیلی فوج کے ایک بہت ہی اہم فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اصل کارروائی حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے انجام دی ہیں اور بڑی تعداد میں میزائل در اصل اسرائیلی فوج کو دھوکہ دینے کے لیے فائر کیے گئے تھے حزب اللہ بتایا ہے کہ آج کی کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے 11 فوجی مراکز اور چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...