قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ،پولیس، لیویز سمیت10افراد شہید

Date:

بلوچستان پولیس کے مطابق قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ان کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کلیئرکرنےکا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بھی مسلح افراد نے 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیاست میں عزت ہے نہ عوام کی خدمت,شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد...

گوادر پورٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانےپر غور

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر پورٹ...

یمنی عوام کا غزہ کے حق میں عظیم الشان مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نے السبعین...

ایران کو ہرگز کم سمجھنے کی غلطی نہ کریں، فرانسیسی وزیر دفاع کا انتباہ

فرانس کے وزیر دفاع سباسٹین لیکورنو نے اسلامی جمہوری...