جعلی ڈگری کیس، سابق وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

Date:

پولیس ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ خالد خورشید کے وارنٹ سینئر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نےعدم حاضری پر جاری کئے اور ان کوگرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کےضامن کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔خالد خورشید کو پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 419، 420، 465، 468 اور 471 کےتحت گلگت بلتستان بارکونسل سےوکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی جعلی ڈگری جمع کروانے کے الزامات کا سامنا ہے۔سول مجسٹریٹ گلگت کی جانب سےجاری حکم نامےمیں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید کی ضمانت قبل از گرفتاری ہوئی تھی، وزیر شاہ عالم اور نبی اللہ ضمانت کے طور پر کھڑے تھے۔نوٹس اور موقع فراہم کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ضامنوں کی جانب سے دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار دی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...