شمالی غزہ میں قابض فورسز کا حملہ فلسطینی سول ڈیفنس کا ڈپٹی ڈائریکٹر شہید

Date:

شمالی غزہ کے علاقےجبالیہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کرکے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد مرسی اور ان کے خاندان کوشہید کردیا۔فلسطینی سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ "کرنل مرسی نے 1995ء سے سول ڈیفنس سروس اور اپنے عوام اور اپنے ملک کی خدمت میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مجاھد کے طور پرگذاری اورشہادت کی موت سے سرفراز ہوئے۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کےطیاروں نے خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں مرسی خاندان کےپانچ فراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں کرنل محمد مرسی، ان کی والدہ حاجن ام محمد مرسی، بیٹے منیر محمد مرسی، حسام محمد مرسی اور بہا احمد مرسی شامل ہیں۔سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 82 سول ڈیفنس کے اہلکار اور ارکان شہید اور 270 زخمی ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...