پہلی گولی خود کھاونگا، عمران خان کو رہا کروالونگا، گنڈاپور کی بڑی دھمکی

Date:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےایک سے دو ہفتہ میں عمران خان کو قانونی طور پر رہا نہ کرنے کی صورت میں خود عمران خان کو رہاکروانے کا اعلان کردیاہے،سانگجانی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ میں لیڈ کروں گا،پہلی گولی کھاؤں گا، پیچھے نہیں ہٹنا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تمہارا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا، جس کو تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی نہیں کر سکتے، جنرل فیض کیا ہمیں جہیز میں ملا تھا؟ فیض حمید تمھارا آدمی تھا، اسے جنرل تم نے بنایا، اسے ڈی جی تم نے بنایا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو۔انھوں نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے تم میں نفرت تھی، مجھ پر تشدد کرکے جو بیان لینا چاہتے تھے وہ اگلے جلسے میں بتاؤں گا، میں تمہیں ننگا کروں گا، تم آئین کو نہیں مانتے تو ہم بھی آئین کو نہیں مانتے، جو تمہیں مارے اسے ماریں، اب دما دم مست قلندر ہوگا، کال کا انتظار کرو، ہمارا اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز میں آرہا ہوں، این او سی ملے نہ ملے لیکن پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی ہوتی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے اپنی طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری ہونے سے بچایا، پختونخوا میں ہماری مکمل گرپ ہے کسی کا باپ بھی کسی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، خدا کی قسم خون بھی بہائیں گے لیکن تمھیں تمھارے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم یہ این آر او قبول نہیں کرتے، ہم قوم کے یہ لوٹے ہوئے ہزاروں ارب واپس نکلوائیں گے، یہ جو امریکہ کے غلام ہیں ان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کیوں کہ وہ حق کے ساتھ ہے، سب کو پتا چل گیا نہ جب زور دکھاتے ہیں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں، اعظم سواتی کیلئے 7 بجے گیٹ کھولے اور کہا عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام کو روک لے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...