یمن کے انصار الله فورسز نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ 8واں امریکی ڈرون ہے جس کو یمنی فضائی حدود کے اندر مار گرایا گیا ہے۔،یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ امریکانے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا جدید ترین ڈرون طیارہ یمنی حدود کے اندر بھیجا جس پر یمنی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے طیارے کو مار گرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کا ڈرون طیارہ MQ-9 صوبہ مآرب کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف تھا۔انہوں نے کہا کہ MQ-9 ڈرون طیارہ امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون شمار کیا جاتا ہے جس کو نشانہ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم یمنی فوج نے طیارے کو سرنگون کردیا ہے۔
یمن کی فوجی کارروائی، ایک اور امریکی جدید ترین ڈرون مارگرایا، تعداد 8ہوگئی
Date: