اسٹیبلشمنٹ سےاب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، بانی پی ٹی آئی کادوٹوک اعلان

Date:

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بانی پی ٹی ائی عمران خان نے کہا کہ میں نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی ،میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا اب یہ سلسلہ بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں،آج سے پارٹی کو ہدایت کر رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے،میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ستمبر کے جلسہ کی تاریخ اور این او سی اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا۔ ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا یہ اخبارات میں چھپا ہے۔ ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔ علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بلوچستان آپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔فیصل واوڈا ان کا ماؤتھ پیس ہے۔ ٹھیک ہے اپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...