پشاور والے لوڈ شیڈنگ کے خلاف بپھر گئے، گرڈ اسٹیشن میں داخل

Date:

تفصیلات کے مطابق پشاور میں دلزاک گرڈ سٹیشن کے باہر 14مختلف گاؤں کے لوگوں نے جمع ہوکر لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس دوران مشتعل مظاہرین گرڈ سٹیشن کے اندرداخل ہو گئے جس پر عملہ گرڈ سٹیشن خالی چھوڑ کر چلا گیا ۔
عملہ کی جانب سے گرڈ سٹیشن خالی چھوڑ جانے کے بعد مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر قبضہ کرلیا اور بجلی بحال کردی۔اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ۔مظاہرین میں محمد زئی ، گلو زئی میرکزئی، گنبت، بیلہ نیکو خان دلزاک اور بڈھنی سمیت دیگر علاقوں کے لوگ شامل تھےمظاہرین کا کہنا تھا کہ گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے اور بڈھنی فیڈر پر 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

غزہ میں جنگ بندی، معاہدے کا حتمی مسودہ تیار ہے، حماس کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ایک...

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے تاجر کے ساتھ بڑی ڈکیتی، دن دھاڑے خطیر رقم سے محروم کردیاگیا

واقعہ پیش آیا تھانہ کوہسار کے حدود میں،جہاں پولیس...

ایران نے جوہری پلانٹ کے قریب مشق کے دوران نیا میزائل سسٹم لانچ کیا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...