ہم غزہ میں بری طرح پھنس چکے ہیں، مسلسل شکست کھا رہے ہیں، صیہونی اعلیٰ فوجی اہلکار کا اعتراف

Date:

اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے قابض فوج کی آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ یسرائیل زیو کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں اس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں پھنس گیا ہے اور مسلسل شکست سے دوچار ہوتا جارہا ہے۔یسرائیل زیو کامزید کہا کہ نیتن یاہو کی "فلاڈیلفیا” کراسنگ میں رہنے کی ضد بے معنی ہے، کیونکہ یہاں کوئی فعال سرنگ بالکل نہیں ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کے ڈھانچے اور حکومت کو تبدیل کیے بغیر جنگ جاری رکھنے کا کوئی حقیقی نتیجہ نہیں ہے اور اس میں صرف ہمارے فوجیوں کی جانیں ہی ضائع ہوں گی۔یسرائیل زیو نے یہ بھی کہا کہ قابض حکومت کے وزیر اِتمار بین گوئر اور وزیرِ خزانہ بیزلیل سمٹریچ اس بات پر مقابلہ کر رہے ہیں کہ کون ایک ہمہ گیر جنگ شروع کرکے مغربی کنارے پر دوبارہ قبضہ کرے گا اور فلسطینی اتھارٹی کا تختہ الٹ دے گا۔ادھر سابق وزیر جنگ اوگدور لائبرمین نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کو جلد از جلد تبدیل کیا جانا چاہیے تاکہ شمالی علاقوں کے باشندوں اور تمام شہریوں کو بہ سلامتی واپس مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان...

یا تو تم رہو گے یا ہم، یا ہم اپنی منزل حاصل کریں گے یا پھر سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو...

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی...

ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے "اڑان پاکستان سمر سکالرز" کے...