ملک میں سونے کی نئی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑدیئے

Date:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے برعکس ملک میں پیر کے روز چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...