لبنان پراسرائیل کا بڑا وار، لبنان پیجر دھماکوں سے گونج اٹھا،9جان بحق،3ہزار زخمی

Date:

لبنان پر اسرائیل نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے وار کیا ہے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کو دھماکوں سے اڑا یا ہے جس کے نتجے میں اب تک9افراد جاں بحق اور 3ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں، جن میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں سمیت بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں، لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی پیجر دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے، پیجر دھماکے میں متاثرین کو زیادہ تر بازو، چہرے اور آنکھوں پر چوٹیں آئی،دھماکے میں پھٹنے والے پیجرز حالیہ مہینوں میں حزب اللہ  کی جانب سے تائیون سے منگوائے گئے تھے۔حزب اللہ نے اسے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں سلامتی کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے،لبنانی وزیر اطلاعات نے پیجرز دھماکے کو اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔حزب اللہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو اس عمل کی سزا ضرور ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...