پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اورچوک آج دو روزہ دورہ پاکستان پراسلام آباد پہنچیں گے،روسی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا۔روس کے نائب وزیر اعظم، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سمیت ملکی قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خیر سگالی، دوستی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ روسی وزیر اعظم کے دورے کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کیلئے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے