لبنان پراسرائیل کا بڑا وار، لبنان پیجر دھماکوں سے گونج اٹھا،9جان بحق،3ہزار زخمی

Date:

لبنان پر اسرائیل نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے وار کیا ہے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کو دھماکوں سے اڑا یا ہے جس کے نتجے میں اب تک9افراد جاں بحق اور 3ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں، جن میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں سمیت بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں، لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی پیجر دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے، پیجر دھماکے میں متاثرین کو زیادہ تر بازو، چہرے اور آنکھوں پر چوٹیں آئی،دھماکے میں پھٹنے والے پیجرز حالیہ مہینوں میں حزب اللہ  کی جانب سے تائیون سے منگوائے گئے تھے۔حزب اللہ نے اسے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں سلامتی کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دیا ہے،لبنانی وزیر اطلاعات نے پیجرز دھماکے کو اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔حزب اللہ نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو اس عمل کی سزا ضرور ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کامیابی سے خلا میں روانہ

پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور...

امریکی مظاہرین کی ٹرولنگ،صدر ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی...

پنجاب حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا قدم,لاہور سے شیخوپورہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

 حکومتِ پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے...

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ہلاک

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے...