اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کیخلاف کیس کی سماعت

Date:

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کی۔اس دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ پرویز الہیٰ کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری پر عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا لکھا ہے، ملتے ہی پیش کردیں گے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر آگے کارروائی بڑھائیں گے، دستاویز سے قبل عدالت نوٹس جاری نہیں کرے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں...

امریکی کانگریس کی رپورٹ میں ایران جنگ کے دوران بھاری فضائی نقصانات کا انکشاف

واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافی فیصل علی شاہ کے...

سعودیہ ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پرایران پر طے شدہ حملہ موخر کردیا،ٹرمپ کااعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور...