بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

Date:

بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ خطے کی سالمیت کے لئے ایک خطرے کا سبب رہاہے اور یہی جنون اسے مہلک ہتھیاروں کے حصول پر مجبور کرتا ہےبھارتی حکومت کی یہ خواہش تو رہتی ہے کہ اس کے پاس ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی ہو تاکہ وہ اپنی خطے میں اجارہ کا خواب پورا کرسکےبھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہی سب کچھ نہیں ہوتا، اس جدید ٹیکنالوجی کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ضروری ہوتی ہےبھارت نے امریکا سے ایم کیو نائن بی نامی ڈرون لیز پر حاصل کیا تھا تاہم اب ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیاڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں، ذرائع کے مطابق امریکا سے لیا جانے والا ڈرون بھارت نے بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس نگران اور جاسوسی کیلئے مختص کیا تھابھارتی ڈرون کو تامل ناڈو میں بھارتی بحریہ کے بیس سے کنٹرول کیا جاتا تھا جواب اس کی جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے دفاعی ماہرین اسے بھارتی نیوی اور بحرہند میں نگرانی اور جاسوسی کے حوالے سے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیںیہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان تقریباً 3.1 بلین ڈالر کے معاہدے میں فوج کی طاقت کو بڑھانے کے لیے امریکہ سے 31 ڈرونز کی خریداری پر بات چیت کر رہا ہےاس کے علاوہ بھارتی بحریہ امریکا کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور چین کے مدمقابل آنے کیلئے مزید دفاعی ہتھیاروں پر بھی بات چیت کر رہی ہےایم کیو نائن بی پہلا فوجی ڈرون تھا جسے امریکا نے بھارت کولیز پر دیا تھا مگر بھارت اس جدید ترین ڈرون کے حوالے س انتہائی غیر ذمہ دار ثابت ہوایہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے غیر ذمہ داری اور نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں ، نیوی کے بحری جہاز اور آبدوز بھی نااہلی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو چکی ہیںان واقعات کے بعد بھارت کو جدید ہتھیار دینے والے ممالک کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا بھارتی مسلح افواج ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...