ایران کے شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے پاکستانی قیادت کی تہران روانگی، اعلیٰ سطحی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

Date:

ایران کے شہید رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تاریخی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کی سیاسی، پارلیمانی اور مذہبی قیادت کی تہران روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مختلف ممالک سے سربراہانِ مملکت، وزرائے خارجہ، پارلیمانی وفود اور مذہبی رہنما بھی ایران پہنچ رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی متعدد اہم سیاسی شخصیات آج تہران روانہ ہوں گی، جبکہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف 3 جولائی کو ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے۔ وفد میں وفاقی حکومت کے اہم وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے، جو شہید رہبر کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تہران جائیں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اظہارِ تعزیت کریں گے اور نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی پاکستانی پارلیمان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ممتاز علمائے کرام اور مذہبی شخصیات کے وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کا وفد تہران، قم اور مشہد مقدس میں منعقد ہونے والی نمازِ جنازہ، تدفین اور دیگر تعزیتی رسومات میں شرکت کرے گا، جبکہ مختلف اسلامی ممالک سے آئے ہوئے علماء اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور مذہبی قیادت کی اس سطح پر شرکت کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ دورہ نہ صرف شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہوگا بلکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی اہم سفارتی رابطوں کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں دنیا بھر سے سرکاری وفود، مذہبی رہنما، دانشور اور لاکھوں سوگوار شریک ہوں گے، جس کے لیے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو امریکہ میں سیکیورٹی چیکنگ کا سامنا، میامی میں مداح حیران رہ گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل...

روسی فوج کا کیف پر پلٹ کروار،میزائل گائیڈنس پلانٹ تباہ، وزارتِ دفاع کا دعویٰ

روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق، بڑے پیمانے پر...

اسرائیلی وزیر کی رہبرانقلاب کو دھمکی؛ ایران کا سلامتی کونسل میں شدید احتجاج

ایران نے اقوام متحدہ میں صہیونی وزیرِ جنگ کی...