پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اورخوارج دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اورساتوں خوارجی دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔دونوں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 6جوان پاک وطن پر قربان ہوئے
شمالی وجنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی12خوارجی جہنم واصل،6جوان شہید
Date: