صیہونی حکومت نے ریڈلائن عبور کیا،ایسادردناک جواب دیں گے جس کا تم نے سوچا بھی نہیں ہوگا،سید حسن نصراللہ

Date:

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے سائبر حملے کرکےتمام ریڈ لائن پار کر لی ہے۔منگل کے روز جو کچھ ہوا وہ دشمن کی طرف سے "پیجر” ڈیوائسز کو نشانہ بنانا اور ان ڈیوائسز میں بیک وقت دھماکہ کرنا تھا، جو تمام ضابطوں اور قواعد و اصولوں اورریڈ لائنوں سے عبور تھا اور دشمن کسی چیز کے بارے میں نہيں سوچا نہ انسانی پہلو کے بارے میں اور نہ ہی اخلاقی پہلو کے بارے میں۔ دشمن نے معاشرے کے بہت سے طبقوں کے زیر استعمال سول ڈیوائس کا غلط استعمال کیا اور بدھ کے روز ایک بار پھر اس بات پر توجہ دیئے بغیر کہ ان کا کون استعمال کر رہا ہے وائرلیس ڈیوائسز کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں ، بچوں ، خواتین اور عام شہریوں سمیت دسیوں شہری شہید ہوئے۔سید حسن نصر اللہ نےحماس کے آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے براہ راست ٹی وی خطاب میں واضح کیا کہ دشمن کا خیال تھا کہ پیجر ڈیوائسز جن کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے حزب اللہ کے بھائیوں اور بہنوں میں تقسیم کر دیئے گئے ہيں اور اس طرح دشمن کا ارادہ تھا کہ ایک منٹ میں چار ہزار افراد کو قتل کر دےگا۔ اگلے دن بھی دشمن نے ہزاروں لوگوں کو شہید کرنا چاہا اگر ہزاروں نہيں تو کم سے کم ایک ہزار کو تو شہید کرنا چاہا اور اس طرح دشمن دو دن میں 2 منٹ کے اندر کم از کم 5 ہزار لوگوں کو شہید کرنا چاہتا تھا۔ہم ان دو دنوں کو منگل کا قتل عام اور بدھ کا قتل عام کا نام دیتے ہيں ۔ اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے ایک بڑی آفت کو ٹال دیا کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو سطحی زخم ہوئے ہيں اور ان میں سے کچھ پیجر بند تھے اور کچھ ابھی تک تقسیم نہیں ہوئے تھے۔ خدا کے فضل اور دیانتدارانہ اور مخلص انسانی کوششوں اور لوگوں کے تعاون کی بدولت دشمن کے مقصد کا ایک بڑا حصہ ناکام ہوا۔سید حسن نصر اللہ نے کہا منگل کے روز سرکاری اور غیر سرکاری چینلز کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے کہ حملہ کا مقصد لبنانی محاذ کو بند کرنا ہے، لیکن ہم نیتن یاہو ، گالانت ، فوج اور صیہونیوں سے زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ لبنانی محاذ، غزہ پٹی کے خلاف جنگ بند ہونے تک فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھے گا۔صیہونی حکومت کو لبنان میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے صیہونیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور تم سے منصفانہ قصاص لیا جائے گا۔ وہ بھی ایسے جگہ سے جہاں کے بارے میں تم نےسوچا بھی نہیں ہوگا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...