بھارت کی معروف گلوکارہ کا انتقال، کیا زہر دے دیا گیا؟

Date:

بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔تاہم ان کے اہلخانہ نے گلوکارہ کو زہر دئے جانے کا خدشہ ظٓاہر کیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج گلوکارہ رخسانہ بانو کا انتقال بدھ کی رات ہوا۔رخسانہ بانو کو 27 اگست کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گلوکارہ کا بیکٹیریا کی وجہ سے بننے والی بیماری سکرب کا علاج جاری تھا۔ادھرگلوکارہ کی والدہ اور بہن نے بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار کی جانب سے زہر دیئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ مرحومہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...