پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس،آج وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان

Date:

سپریم کورٹ آف پاکستان پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس2024 آج وفاقی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہےاس حوالےوزارت قانون کی جانب سےآرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے،اس آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچز تشکیل دے گی۔ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سےعدالتی کارروائی لکھی جائےگی اور عدالتی کارروائی عوام کیلئے دستیاب ہو گیسپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...