اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے بیروت پر حملوں میں دو ہزار ٹن وزنی بم استعمال کیے گئے اور کئی عمارتیں منہدم کر دی گئیں۔اسرائیلی حملے میں اب تک 14 افرادشہیداور 76 زخمی ہوئے ہیں۔ایک صیہونی رپورٹر الموگ بوکر نے کہا ہے کہ اس حملے میں ہدف حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ تھے۔تاہم حزب اللہ کے سیکورٹی ذرائع نے سید حسن نصراللہ کے بارے میں صیہونی میڈیا کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ پر امن جگہ پوری طرح محفوظ ہیں۔
حسن نصر الله محفوظ جگہ پر بخیریت ہیں، حزب الله
Date: