کیا زمین کو ایک اور چاند ملنے والا ہے

Date:

ویسے تو کروڑوں برسوں سے ہماری زمین کے گرد بس ایک ہی چاند چکر لگا رہا ہے مگر اب ہمارا سیارہ ایک اور چاند کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔2024 پی ٹی ایس نامی سیارچہ 2 ماہ کے لیے ہماری زمین کا چھوٹا چاند یا منی مون  بننے والا ہے۔29 ستمبر سے یہ سیارچہ زمین کے مدار میں چکر لگانا شروع کرے گا اور 25 نومبر تک یہاں موجود رہے گا۔اس سیارچے کو امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک پراجیکٹ نے اگست 2024 میں دریافت کیا تھا اور اب وہ زمین تک پہنچ گیا ہے۔چند دنوں میں دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا: ماہرین فلکیات کےمطابق یہ سیارچہ ارجنا نامی سیارچوں کی پٹی کا حصہ ہے جو سورج کے گرد گھومتا ہے۔مگر اب وہ زمین کے قریب پہنچ گیا ہے اور ہمارے سیارے کی کشش اسے مزید قریب لے آئی ہے۔نومبر کے آخر میں وہ زمین کے مدار سے نکل جائے گا اورنظام شمسی میں اپناسفرجاری رکھے گا سائنسدانوں کے خیال میں یہ زمین کے 25 فیصد حصے کے گرد چکر لگائے گا۔یہ چاند ہمارے لیے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا بلکہ چھوٹی ٹیلی اسکوپ سے بھی نظر نہیں آئے گا۔یہ سیارچہ 2055 میں ایک بار پھر واپس لوٹے گا اور ہوسکتا ہے کہ اس وقت پھر زمین کا منی مون بن جائے مگر ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...

پاکستان کی غزہ میں فوج بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں؛ امریکا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ...