حکومت جوہری ہتھیاروں پر خود ساختہ پابندی ختم کرے، ایرانی شہریوں کا اپنی حکومت سے مطالبہ

Date:

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق حال ہی میں، ایران کے وسطی علاقے سمنان میں ایک زلزلہ آیا، جس سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ اس کا ایرانی حکومت کے جوہری تجربے سے تعلق ہونے کا امکان ہے، تاہم متعلقہ ماہرین اور ایرانی حکام نے فوری طور پر ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔اس سلسلے میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے بھی کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس افواہ نے حالیہ دنوں میں ایرانیوں میں شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ایرانی عوام نے اپنی حکومت سے جوہری صلاحیت کو مزید بڑھانے کامطالبہ کیا ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نےکئی دہائیوں کی غیر منصفانہ پابندیوں کو برداشت کیا ہے۔سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے ابھی تک جوہری ہتھیار کیوں نہیں بناتےہیں، کیوں کہ ہم پہلے ہی اس کی قیمت ادا کر چکے ہیں۔مغرب نے معاہدہ توڑ کر ہم پر اپنی اقتصادی گرفت مضبوط کر لی اور اسرائیل اب ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اگرچہ اس دوران ہم نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کے حصول کے درپے نہیں ہیں۔جوہری معاہدہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہوا تھا جس میں ایرانی جوہری معاہدے کو محدود کرنے کے بدلے مغربی ممالک پابندیاں ختم کریں گے۔ واشنگٹن نے 2018 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی۔ اس کے یورپی اتحادیوں، جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے رسمی دستخط کنندگان کے طور پر باقی رہنے کے باوجود اپنے وعدوں سے مکرنا شروع کر دیا۔جوہری معاہدے کے بعد ایرانی جوہری ہتھیاروں کے بارے میں شکوک و شبہات یقینی طور پر ختم ہوگئے لیکن اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے ساتھ ایرانیوں کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کا مطالبہ بڑھتا گیا۔غزہ کی پٹی پر جارحیت اور لبنان، شام اور یمن پر بمباری کے بعد ایرانیوں کو اس بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ آیا ان کے ملک میں اتنی قوت ہے کہ وہ اسرائیل کو ان کارروائیوں کو دہرانے سے روک سکے کیونکہ صہیونی حکومت پہلے بھی ایرانی سرزمین پراسماعیل ہم یہ کو شہیدکرنے کی حماقت کرچکی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی طرح ایرانیوں کے خلاف اپنے اقدامات کو دہرانے کی کوشش کرے گا، خاص طور پر چونکہ اس کے بہت سے سیاست دان پہلے ہی ایسا کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ لیکن پچھلے سال کے واقعات کے تناظر میں، ڈیٹرنس کا تصور علمی گفتگو کے دائرے سے آگے نکل کر عام شہریوں کے لیے بھی غور و فکر کا موضوع بن گیا ہے۔اسرائیل کی جوہری طاقت اور تہران کے پاس اس کی کمی کے باوجود ایران نے گزشتہ ایک سال کے اندر دو بار اسرائیل کے خلاف ڈیٹرنس قائم کرنے کی کوشش کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کے صحافتی اور وکلا تنظیموں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام اباد (اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان لائرز فورم اسلام...

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے ڈرون حملے میں 2شہید 3زخمی

المیادین کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج کی نئی جارحیتم...

صیہونی جیلوں سے رہائی پانے فلسطینیوں کی رام اللہ آمد پر پرجوش استقبال

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق، صیہونی جیلوں سے رہائی پانے...

دمشق سے پیغام موصول ہوا ہے، ایرانی ایلچی

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...