بلوچستان دکی میں کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 19کان کن جاں بحق

Date:

سکیورٹی ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کردی جس سے 19 کان کن جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسی خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے۔میڈیکل آفیسر دکی اسپتال ڈاکٹرجوہر سدوزئی کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر اللہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے دس کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...