منی پور ایک دفعہ پھر لہو لہو، مودی سرکار خاموش تماشائی

Date:

بی جے پی کے تیسری بار دور اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتوں کا جینا مزید مشکل ہو گیا جس کی مثال منی پور کے حالات ہیں26 اکتوبر 2024کو منی پور کے کوتروک اور ترونگلاوبی کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور بم دھماکے ہوئے جس سے دیہاتیوں میں فضائی حملوں کا خدشہ پیدا ہو گیاپولیس نے کوکی قبائل پر الزام دہرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا سلسلہ کوکی قبائل کی جانب سے شروع ہوتا ہےجبکہ علاقہ مکینوں نے پولیس کے جھوٹے الزام کو یکسرمسترد کر دیا.پولیس کی جوابی کاروائی سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کئی افراد علاقہ چھوڑنے پر بھی مجبور ہوئےکوکی اور میتھی قبائل منی پور میں گزشتہ ایک برس سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں جس سے معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں3 مئی 2023 سے جاری فسادات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک ان واقعات میں 237 سے زائد لوگ ہلاک، 60 ہزار سے زائد بے گھر جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کردی گئیں ہیں منی پور کے نو منتخب کانگریس رہنما بمول اکوئیجام نے حالیہ فسادات کا ذمہ دار مودی سرکار اور بی جے پی کے غنڈوں کو قرار دیدیاانھوں نے کہا کہ ریاست میں جاری تشدد کے ذمہ دار مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی انسان دشمن پالیسیاں ہیں،کانگریس رہنمانے کہا کہ منی پور میں فسادات 500 دن سے جاری ہیں جو مودی اور بی جے پی کی جانب سے سماجی پولرائزیشن کا نتیجہ ہے،مودی سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے منی پور کے فسادات سے امن و امان اور عوام کا جان و مال غیر محفوظ ہو چکا ہے،مودی سرکار نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے نسلی کشیدگی کو ہوا دی جو ایک گھناؤنی سازش ہے،انتہا پسند مودی میتھی قبائل کی حمایت کرکے کوکی قبائل کی نسل کشی میں مصروف ہے جس سے فسادات مزید بھڑک رہے ہیں۔مودی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے اقلیتیں ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں۔منی پور میں اب تک سینکڑوں لوگ لقمہ اجل جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں مگر مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...