ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا بصارت سے محروم افراد کے لیے کمپیوٹر تربیتی پروگرام کا آغاز

Date:

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بصارت سے محروم افراد کے لیے کمپیوٹر تربیتی پروگرام کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے یہ پروگرام ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے شروع کیا ہے جس کے تحت گزشتہ روز بصارت سے محروم افراد کے لیے 10 روزہ کمپیوٹر ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا اس پروگرام کا مقصد شرکاء کی ڈیجیٹل خواندگی اور روزگار کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ معاشرتی دھارے میں شامل ہو سکیں اور فعال افرادی قوت کا حصہ بن سکیں۔ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ارشاد حسین کاظمی نے بتایا کہ اس پروگرام میں جاز اسکرین ریڈر سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے گا تاکہ بصارت سے محروم افراد کی رسائی اور شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تربیت کے ان سیشنز کو معروف ماہر فرحان شاہد، جو پاکستان فاؤنڈیشن فارفائٹنگ بلائنڈنس سے وابستہ ہیں، کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو شرکاء کو قیمتی بصیرت اور عملی مہارتیں فراہم کریں گے۔اے کے آر ایس پی نے اس پروگرام کو سوشل ڈیولپمنٹ مائیکرو ایوارڈ گرانٹ کے تحت سہولت فراہم کی ہے، جو ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس مشن سے ہم آہنگ ہے کہ معذور افراد کی بحالی، بہبود، اور سماجی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اقدام کے ذریعے  نابینا افراد کو ضروری مہارتوں سے لیس کر کے ان میں خود مختاری، مساوی مواقع اور باوقار زندگی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ 10 روزہ بنیادی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب مورخہ 28 اکتوبر کو دفتر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی افتتاحی تقریب سے چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سید ارشاد کاظمی، ریسورس پرسن فرحان شاہد اور ڈیویلپمنٹ ایکسپرٹ منور حسین انجم نے خطاب کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوحا میں ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا...

امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا,ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس...